اسٹیون اسمتھ کو رن آؤٹ قرار نہ دینے کا فیصلہ موضوع بحث بن گیا

تماشائی فیصلے پر خوش نظر نہیں آئے، سوشل میڈیا پر بھی بحث شروع ہوگئی

تماشائی فیصلے پر خوش نظر نہیں آئے، سوشل میڈیا پر بھی بحث شروع ہوگئی۔ فوٹو: اسکرین گریب

اوول ٹیسٹ میں اسٹیون اسمتھ کو رن آؤٹ قرار نہ دینے کا فیصلہ موضوع بحث بن گیا۔

اوول ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی اننگز کے 78ویں اوور میں اسمتھ 43پر بیٹنگ کررہے تھے کہ متبادل فیلڈر جارج ایلہام کی تھرو پر جونی بیئر اسٹو نے بیلز اڑا دیں، یہ بظاہر رن آؤٹ تھا، بیٹر نے پویلین واپسی کا راستہ اختیار کیا مگر فیلڈ امپائر نے تھرڈ امپائر سے رجوع کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیوڈ ملر کو چالاکی سے رن آؤٹ کرنے کی کوشش بھارتی بولر کو مہنگی پڑگئی


بار بار ری پلے دیکھنے سے ثابت ہوا کہ اسٹیون اسمتھ ڈائیو لگاکر کریز تک پہنچنے کیلیے کوشاں تھے کہ بیئر اسٹو کے گلوز سے ایک بیل پہلے ہی گری، گیند والا ہاتھ لگنے تک بیٹر پہنچ چکے تھے، اس لیے اسٹیون اسمتھ کو اننگز جاری رکھنے کا موقع مل گیا،تماشائی فیصلے پر خوش نظر نہیں آئے، سوشل میڈیا پر بھی بحث شروع ہوگئی۔

یاد رہے کہ بیئراسٹو کے ایلکس کیری کے ہاتھوں متنازع اسٹمپنگ کی بازگشت ابھی تک سنائی دے رہی ہے۔

Load Next Story