محکمہ ڈاک کا صارفین کیلیے پیکیجز متعارف کرانے کا اعلان

صارفین کو ماہانہ1 لاکھ بکنگ کرانے پر30 فیصد،5 لاکھ تک40 فیصد رعایت ملے گی

ایک ملین تک بکنگ کرانیوالے صارفین کو75 فیصد ڈسکاؤنٹ دیاجائے گا، ڈی جی۔ فوٹو : فائل

پاکستان پوسٹ نے یکم اگست سے ڈاک کے نرخوں میں اضافے کے بعد اس میں صنعتی و تاجر برادری، کاروباری حلقوں سمیت زیادہ ڈاک بک کرانے والے اداروں اور آن لائن کام کرنے والوں کی سہولت کیلیے خصوصی پیکیجز بھی متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل پاکستان پوسٹ حافظ شکیل احمد قریشی نے بتایا کہ عوام کو مارکیٹ کے مقابلے میں انتہائی ارزاں نرخوں پر سروسز مہیا کر رہے ہیں۔ ایک لفافہ ملک کے ایک کونے سے دوسرے کونے تک ارزاں ترین ریٹ30 روپے میں جاتا ہے۔ اس سے زیادہ سبسڈائزڈ ریٹس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ عوام کی سہولت کیلیے ڈاک پر اٹھنے والے پورے اخراجات بھی پورے نہیں لیے جاتے، تاہم کوشش ہے کہ بہترین سروسز کی فراہمی کو یقینی بنائیں تاکہ عوام کا ادارے پر اعتماد برقرار رہے۔


یہ بھی پڑھیں: یکم اگست سے ڈاک نرخوں میں 50 فیصد سے زائد اضافہ

دریں اثنا پاکستان پوسٹ نے ایکسپریس سروسز کے کارپوریٹ کسٹمرز کو ماہانہ ایک لاکھ روپے بکنگ کرانے پر 30 فیصد ، 5 لاکھ روپے تک ماہانہ بکنگ پر 40 فیصد ، 7 لاکھ روپے تک 50 فیصد اور ایک ملین تک بکنگ کرانے والے بڑے صارفین کو 75 فیصد ڈسکانٹ دیا جائیگا۔
Load Next Story