نادیہ جمیل کی غریب والدین سے بچوں کو ملازمت نہ کرانے کی اپیل
اداکارہ نے بہیمانہ تشدد کا شکار ہونے والی بچی کی صحت یابی کیلئے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل بھی کی ہے
13 سالہ گھریلو ملازمہ پر سول جج کی اہلیہ کے بہیمانہ تشدد پر اداکارہ نادیہ جمیل نے غریب والدین سے اپیل کی کہ وہ بچوں سے کام کرانا بند کردیں۔
نادیہ جمیل نے ایکس (ٹویٹر) پر ویڈیو پیغام شیئر کیا جس کے ساتھ طویل کیپشن میں انہوں نے بچوں سے کام نہ کروانے اور ان پر ظلم اور زیادتی بند کرنے پر زور دیا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ ہم میں سے اکثر لوگ یہ نہیں جانتے کہ چھوٹے بچوں کو گھر میں ملازم یا غلام بنا کر رکھا جارہا ہے۔

I want to share my heart with you.
اداکارہ نے لکھا کہ چھوٹے بچے امیر لوگوں کے گھر صاف کرتے ہیں، ان کی خدمت کرتے ہیں اور پھر یہی امیر لوگ ان چھوٹے بچوں کو مارتے ہیں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ امیر افراد بچوں کو بھوکا رکھتے ہیں اور تعلیم سے محروم رکھتے ہیں جبکہ تعلیم ان بچوں کا آئینی اور دینی حق ہے۔
نادیہ جمیل نے بہیمانہ تشدد کا شکار ہونے والی بچی کی صحت یابی کیلئے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل بھی کی ہے۔