اسٹورٹ براڈ کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

انگلش فاسٹ بولر آسٹریلیا کیخلاف کیریئر کا آخری میچ کھیل رہے ہیں

فوٹو : گیٹی امیجز

انگلینڈ ٹیم کے فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ نے کرکٹ کے ہر فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

کرکٹ کی مقبول ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق اسٹورٹ براڈ نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایشز سیریز کا پانچواں ٹیسٹ ان کے کیریئر کا آخری میچ ہوگا۔


اسٹورٹ براڈ نے اوول میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام کے بعد کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے ٹیسٹ میں اب تک 602 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں اور اپنا 167 واں ٹیسٹ میچ اس وقت آسٹریلیا کے خلاف کھیل رہے ہیں۔ اس کے علاوہ اسٹورٹ براڈ 121 ون ڈے اور 56 ٹی20 میچز بھی کھیل چکے ہیں جن میں بالترتیب 178 اور 65 وکٹیں حاصل کیں۔

اسٹورٹ براڈ نے ٹیسٹ میں سب سے زیادہ 169 رنز بھی بنا رکھے ہیں۔ وہ ٹیسٹ کی تاریخ میں پانچویں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بھی ہیں۔
Load Next Story