تھائی لینڈ میں فائر کریکر کے گودام میں دھماکا12 ہلاک اور121 زخمی

زخمیوں میں درجن سے زائد افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے

تھائی لینڈ میں فائر کریکر گودام دھماکے میں درجن ہلاک اور 121 زخمی؛ فوٹو: فائل

تھائی لینڈ کے جنوبی صوبے نارتھیواٹ میں فائر کریکرز کے گودام میں دھماکے میں 12 افراد ہلاک اور 121 زخمی ہوگئے جب کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تھائی لینڈ کے شہر سونگائی کولوک میں واقع میں فائر کریکرز کے گودام میں زور دار دھماکا ہوا اور خوفناک آگ بھڑک اُٹھی۔ بھڑکتی آگ نے 200 سے زائد مکانات کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

دھماکے اور آتشزدگی سے گودام کی چھت بھی گر گئی۔ دھماکے، گودام کی چھت گرنے اور آتشزدگی میں کم سے کم 12 افراد ہلاک اور 121 زخمی ہوگئے۔


تھائی لینڈ پولیس کا کہنا ہے کہ غیر قانونی طور پر قائم فائر کریکرز کے گودام میں ابتدائی تحقیقات میں دھماکے کی وجہ وہاں مرمتی کاموں کے دوران ویلڈنگ کا ہونا ہے۔

واضح رہے کہ تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں گزشتہ ماہ ایک پُل گرنے سے 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

 
Load Next Story