سمندرمیں ایک ساتھ تین وھیل کی جست لگانے کی ویڈیو وائرل

میسا چیوسیٹس کے پاس تفریح کرنے والے ایک خاندان نے تین وھیل کو سمندر سے ایک ساتھ باہر نکلتے ہوئے ویڈیو بنائی ہے

امریکی سمندر میں ایک ساتھ تین وھیل نےپانی سے باہر نکل کر ایک شاندار منظر پیش کیا ہے جس کی ویڈیو مقبول ہورہی ہے۔ فوٹو: اسکرین شاٹ ویڈیو

ایک امریکی خاندان نے سمندر کی سب سے بڑی مخلوق کا دلچسپ ماجرا ریکارڈ کیا ہے جس میں ایک ساتھ تین وھیل کو پانی سے باہر جست لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

میساچیوسیٹس کے قریب تین ہمپ بیک وھیل کو ایک ساتھ سمندر سے باہر اچھلتے ہوئے دیکھا گیا اور اس کی ویڈیو بھی ریکارڈ کی گئی ہے۔ یہ ویڈیو رابرٹ ایڈی نےبنائی ہے جو اپنی بیٹی اور داماد کے ساتھ ایک کشتی میں ماہی گیری کررہے تھے۔ انہوں نے پہلے ایک وھیل کو دور پانی میں دیکھا اور اس کے بعد ویڈیو کیمرہ سنبھال لیا۔


ایڈی کے کیمرے میں ایک یادگار ویڈیو ریکارڈ ہوگئی جس میں تین ہمپ بیک وھیل نے ایک ساتھ ہی پانی سے باہر نکل کر چھلانگ لگائی اور گھومتے ہوئے دوبارہ پانی میں چلی گئیں۔



ایڈی نے بتایا کہ انہوں نے کبھی بھی ایسا دلفریب منظر نہیں دیکھا گیا ہے اور یہ ویڈیو دنیا بھر کے اشاعتی ادارو ں نے بھی نشر کی ہے اور اس پر خبریں لگائی گئی ہیں۔ وھیل پر تحقیق کرنے والے ایک مشہور سائنسداں فلپ ہیملٹن نے کہا کہ اگرچہ وھیل ایک ساتھ جست بھرتی ہیں لیکن ایک ہی وقت میں تین وھیلوں کا یہ منظر بہت ہی نایاب اور شاندار ہے۔
Load Next Story