چینی نائب وزیراعظم تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

نائب وزیراعظم سی پیک کے 10 سال مکمل ہونے پر منعقد کی جانیوالی تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے

فوٹو؛ فائل

چینی نائب وزیراعظم ہی لائفنگ تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔

ایکسپریس نیو زکے مطابق چین کے نائب وزیرعظم تین روزہ اہم دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے معزز مہمان اور ان کے ہمراہ آنےو الے وزرا کا استقبال کیا۔ چینی نائب وزیراعظم کو خصوصی حصار میں ایئرپورٹ سے باہر لایا گیا۔


چینی نائب وزیراعظم سی پیک کے 10 سال مکمل ہونے پر حکومت پاکستان کی جانب سے کل ہونے والی خصوصی تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے۔اس تقریب میں سی پیک منصوبوں پر کام کرنے والی چینی کمپنیوں کو ایوارڈز بھی دیے جائیں گے۔

نائب وزیراعظم شام 7 بجے خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد کی نورخان بیس پہنچے تھے۔ معزز مہمان کی آمد کے موقع پر اسلام آباد کی مختلف شاہراہوں اور عمارات کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔

 
Load Next Story