نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج ہوگا

شرح سود میں اضافہ یا موجودہ سطح برقرار رکھنے کا امکان ہے، معاشی تجزیہ نگار

شرح سود میں اضافہ یا موجودہ سطح برقرار رکھنے کا امکان ہے، معاشی تجزیہ نگار (فوٹو: فائل)

اسٹیٹ بینک کی جانب سے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج ( پیر) کیا جائے گا۔

اسٹیٹ بینک آج نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا، ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس کے بعد گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد پریس کانفرنس میں نئی مانیٹری پالیسی سے متعلق بیان دیں گے۔


یہ بھی پڑھیں: ملک میں 22 فیصد شرح سود کاروبار کےلیے تباہ کن ہے، وزیراعظم

اس وقت شرح سود 22 فیصد کی بلند ترین سطح پر ہے، تاجر اور صنعتکار اسٹیٹ بینک سے شرح سود میں کمی کی توقع کر رہے ہیں جبکہ معاشی تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ شرح سود میں اضافہ یا موجودہ سطح برقرار رکھنے کا امکان ہے۔
Load Next Story