راولپنڈی میں ذہنی معذور لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

متاثرہ لڑکی کا میڈیکل پراسس کروایا گیا ہے۔

متاثرہ لڑکی کا میڈیکل پراسس کروایا گیا ہے۔

نصیر آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ذہنی معذور لڑکی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

والدہ کی جانب سے درج کرائے گئے مقدمے میں کہا گیا کہ ملزم نے میری ذہنی معذور بیٹی کے ساتھ زیادتی کی۔


نصیر آباد پولیس نے متاثرہ لڑکی کی والدہ کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم معاویہ کو گرفتار کرلیا۔ متاثرہ لڑکی کا میڈیکل پراسس کروایا گیا ہے۔

ایس پی پوٹھوہار کا کہنا ہے کہ ملزم کو قرار واقعی سزادلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، خواتین اور بچوں سے زیادتی ناقابل برداشت ہے۔
Load Next Story