سول اسپتال غیرمحفوظ او پی ڈی میں چوری کی واردات
منشیات کے عادی افراد کھڑکی توڑ کر گھس گئے، او پی ڈی میں رکھے پنکھے چوری کرلیے، بقیہ سامان کو نقصان پہنچایا
سول اسپتال غیر محفوظ ہوگیا، اسپتال کی نیورو او پی ڈی میں منشیات کے عادی افراد کھڑکی توڑ کر گھس گئے اور او پی ڈی کے کونے میں رکھے خراب پنکھے چوری کرلیے۔
ایکسپریس کے مطابق سول اسپتال کی نیورو او پی ڈی میں منشیات کے عادی افراد نے سرکاری تعطیلات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسپتال کے پنکھے چوری کرلیے، واردات کے دوران کی جانے والی توڑ پھوڑ کے نتیجے میں اسپتال کی املاک کو بھی نقصان پہنچا جن میں او پی ڈی کے در و دیوار سمیت کمپیوٹرز بھی شامل ہیں۔
اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر گریس کمار کے مطابق واقعہ گزشتہ رات پیش آیا، دو روزہ سرکاری چھٹیوں کی وجہ سے اوپی ڈی بند تھی، آج او پی ڈی کھلنے پر سامان غائب ہونے کی اطلاع ملی، پولیس کی جانب سے اسپتال کے سیکیورٹی گارڈز اور عملے سے تفتیش جاری ہے، واردات کی سی سی ٹی وی ویڈیو پولیس کے حوالے کردی گئی ہے۔