آن لائن کاروباری کمپنیاں کروڑوں روپے لیکر فرار

کمپنیاں انٹر نیشنل مارکیٹ میں خام تیل، کرنسی اور سونے کی آن لائن ٹریڈنگ کرتی تھیں

(فوٹو فائل)

آن لائن کاروبار کرنے والی دو کمپنیاں کروڑوں روپے لے کر فرار ہوگئیں۔

رحیم یار خان کے یاسر حیات خٹک اور احمد ندیم نے دو سال قبل ایبٹ روڈ پر کمپنیوں کے دفاتر قائم کیے، کیپیٹل ایف ایکس اور بیٹ فائر کے نام سے کمپنیاں رجسٹرڈ کروائیں۔


یہ کمپنیاں انٹر نیشنل مارکیٹ میں خام تیل، کرنسی اور سونے کی آن لائن ٹریڈنگ کرتی تھیں لیکن گزشتہ ہفتے کمپنی کی ویب سائٹ اور دفاتر بند ہوگئے جبکہ مالکان غائب ہیں۔

کروڑوں روپے ڈوبنے پر عمران اصغر کی درخواست پر تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ متاثرہ شخص عمران اصغر کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم سے بھی رجوع کر رہے ہیں۔
Load Next Story