ابھیشیک بچن نے اپنی نئی فلم ’گھومر‘ کا پہلا موشن پوسٹر جاری کر دیا

ابھیشیک بچن کی نئی فلم ’گھومر‘ جلد سنیما گھروں کی زینت بنے گی

(فوٹو؛ انسٹاگرام)

بالی ووڈ اسٹار ابھیشیک بچن جلد اپنی نئی فلم 'گھومر' کے زریعے بڑی اسکرین پر اداکاری کے جوہر دکھانے جارہے ہیں۔

ابھیشک بچن نے اپنی فلم کا موشن پوسٹر جاری کرتے ہوئے مداحوں کو یہ خوشخبری سُنائی ہے کہ ان فلم گھومر رواں ماہ ریلیز ہونے جارہی ہے۔ فلم میں اداکارہ سیامی کھیر ابھیشیک بچن کے ساتھ مرکزی کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔








View this post on Instagram


A post shared by Abhishek Bachchan (@bachchan)




آر بلکی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک معذور لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو بھارتی کرکٹ ٹیم کے لیے کھیلنے کی خواہش رکھتی ہے۔ فلم کی کہانی بھی ہدایتکار آر بالکی نے ہی لکھی ہے۔

ابھیشیک بچن فلم میں ایک ہاتھ سے معذور لڑکی کے کوچ کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم میں شبانہ عظمی اور انگت بیدی بھی اہم کردار نبھائیں گے۔

واضح رہے کہ ابھیشیک بچن کی فلم 'گھومر' 18 اگست کو بھارت کے سنیما گھروں کی زینت بنے گی جس کا ٹریلر 3 دن بعد جاری کیا جائے گا۔
Load Next Story