برطانوی عدالت نے دانش کنیریا کی تاحیات پابندی کے خلاف درخواست مسترد کردی

پابندی کے معاملے میں اپیل پینل کی جانب سے اختیارات سے تجاوز نہیں کیا گیا لہذا پابندی درست ہے، برطانوی عدالت

انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے 2012 میں دانش کنیریا پر تاحیات پابندی عائد کی گئی تھی۔ فوٹو:فائل

برطانوی عدالت نے اسپاٹ فکسنگ الزامات پر عائد تاحیات پابندی کےخلاف دانش کنیریا کی درخواست کو مسترد کردیا۔


قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر ڈانش کنیریا کی جانب سے تاحیات پابندی کے خلاف برطانوی ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی تاہم آج لندن میں عدالت نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے پابندی کو درست قرار دیتے ہوئے درخواست مسترد کردی۔ ہائی کورٹ کے جج ہیملن نے کہا ہے کہ پابندی کے معاملے میں اپیل پینل کی جانب سے اختیارات سے تجاوز نہیں کیا گیا جب کہ ایسے بھی کوئی شواہد نہیں ہیں جس کی بنا پر یہ کہا جائے کہ کیس میں قانونی تقاضوں کو پورا نہیں کیا گیا لہذا یہ پابندی درست ہے۔

واضح رہے کہ 2012 میں انگلش کرکٹ بورڈ کی طرف سے دانش کنیریا پر ایسیکس کاؤنٹی اسپاٹ فکسنگ کیس میں اپنے ساتھی مروِن ویسٹ فیلڈ کی سٹے بازی میں معاونت، ان پر دباؤ اور سٹے بازوں سے ان کو متعارف کرانے کے الزام ثابت ہونے پر تاحیات پابندی عائد کی گئی تھی۔
Load Next Story