’’ایشیاکپ شیڈول کے اعلان پر پاکستان نے بڑے پن کا مظاہرہ کیا‘‘

دونوں ممالک کو تعلقات کو بہتر کرنے کے لیے ایسی باتوں کو نظر انداز کرنا ہوگا، چیئرمین پی سی بی

دونوں ممالک کو تعلقات کو بہتر کرنے کے لیے ایسی باتوں کو نظر انداز کرنا ہوگا، چیئرمین پی سی بی (فوٹو: پی سی بی)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ ایشیاکپ کے شیڈول پر پاکستان نے بڑے پن کا مظاہرہ کیا، تعلقات کو بہتر کرنے کے لیے ایسی باتوں کو نظر انداز کرنا ہوگا۔

ایکسپریس نیوز کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف نے کہا کہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر جے شاہ کی جانب سے پہلے شیڈول کا اعلان کیا گیا جس پر ہم نے ایشو نہیں بنایا، چاہتے تو بہت کچھ کہہ سکتے تھے تاہم تعلقات کو بہتر کرنے کے لیے ایسی باتوں کو نظر انداز کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ایشیاکپ شیڈول کے اعلان میں شاید ملکوں میں وقت کا فرق ہونے کی وجہ سے غلط فہمی ہوگئی، بہرحال ہم نے اس کو مسئلہ نہیں بنایا۔ ہمیں کوئی فرق بھی نہیں پڑا البتہ ٹرافی کی رونمائی کی اچھی تقریب ہوئی، جس میں اسابق کرکٹرز بھی شریک ہوئے اور قومی ٹیم کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


مزید پڑھیں: ایشیاکپ 2023 کے شیڈول کا اعلان ہوگیا

واضح رہے کہ ایشیاکپ کے شیڈول کا اعلان جے شاہ نے تقریب کے آغاز سے کچھ دیر قبل ٹوئٹ کردیا تھا جس پر انہیں شائقین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا تاہم بورڈ نے کوئی جواب باضابطہ نہیں دیا تھا۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ پاک بھارت ٹیمیں کب اور کہاں مدمقابل آئیں گی؟

ایشیاکپ کا آغاز رواں ماہ 30 اگست سے ہوگا، افتتاحی میچ میں پاکستان اور نیپال کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔
Load Next Story