قومی ہاکی ٹیم ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلیے بھارت پہنچ گئی

قومی ٹیم عمربھٹہ کی قیادت میں واہگہ بارڈر کراس کرکے امرتسر سے براستہ بنگلور چنائے پہنچی

قومی ٹیم عمربھٹہ کی قیادت میں واہگہ بارڈر کراس کرکے امرتسر سے براستہ بنگلور چنائے پہنچی (فوٹو: ٹوئٹر)

قومی ہاکی ٹیم ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے بھارت کے شہر چنائی پہنچ گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی ہاکی ٹیم ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے عمر بھٹہ کی قیادت میں بھارت کے شہر چنائی پہنچ گئی، قومی ٹیم واہگہ بارڈر کراس کرکے امرتسر سے براستہ بنگلور چنائے پہنچی جہاں اس کا شاندار استقبال کیا گیا۔

پاکستان کی 18 رکنی ٹیم کے ساتھ 7 آفیشلز ریحان بٹ، محمد ثقلین، دلاور بھٹی، حسیم خان، اینالسٹ ابوذر، مینیجر عمر صابر اور سعید خان بطور آبزور ساتھ ہیں۔ ٹیم فزیو کو دستے کا حصہ نہیں بنایا گیا، فزیو کی خدمات کسی مقامی فزیو سے لی جاییں گی۔

مزید پڑھیں: ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی؛ قومی ٹیم بھارت میں داخل ہوگئی


ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی 3 اگست سے 12 اگست تک چنائی میں کھیلا جائے گا، پاکستان سمیت 6 ممالک اس ایونٹ میں شریک ہیں۔

مزید پڑھیں: ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی؛ پاکستان ٹیم کل بھارت روانہ ہوگی

پاکستان ایونٹ میں اپنا پہلا میچ ملائشیا سے 3 اگست، دوسرا میچ 4 اگست کو کوریا، تیسرا میچ 6 اگست کو جاپان، چوتھا میچ 7 اگست کو چین جبکہ پانچویں میچ میں 9 اگست کو روایتی حریف بھارت کیساتھ کھیلے گا۔

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں 12 اگست کو کھیلا جائے گا۔
Load Next Story