لیبیا میں انسانی اسمگلروں کی قید سے 385 سے زائد پاکستانی بازیاب

رہائی پانے والوں میں بچے بھی شامل، انسانی اسمگلروں نے تاوان کیلیے قیدکر رکھا تھا

پاکستانی تارکین یورپ جانے کیلیے لیبیا پہنچے جنھیں اسمگلروں نے حراست میں لے لیا۔ فوٹو: انفومائگرینٹ

انسانی اسمگلروں کی قید سے 385 سے زائد پاکستانی بازیاب کرالیے گئے۔

لیبیا میں انسانی اسمگلروں کی قید سے سیکڑوں پاکستانی بازیاب کرالیے گئے، ان پاکستانی تارکین وطن کو انسانی اسمگلروں نے تاوان حاصل کرنے کی غرض سے اپنے قبضے میں کر رکھا تھا، بتایا گیا ہے کہ رہائی پانے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لیبیا میں قید پاکستانیوں کا معاملہ؛ ترجمان وزارت خارجہ کا ردعمل

مشرقی لیبیا میں سیکیورٹی حکام نے چھاپہ مار کارروائیوں کے ذریعے انسانی اسمگلروں کی تحویل سے کم از کم 385 پاکستانی تارکین وطن کوبازیاب کرا لیا۔




لیبیا میں تارکین وطن کی مدد کرنے والے ایک گروپ العبرین کے مطابق ان پاکستانی شہریوں کو پیر کی صبح مشرقی لیبیا کے شہر تبروک سے تقریباً آٹھ کلو میٹرجنوب میں الخیر کے علاقے میں اسمگلروں کے گوداموں سے رہا کرایا گیا۔

اس تنظیم نے اپنے آفیشل فیس بک پیج پر ایک پوسٹ میں کہا کہ بچوں سمیت ان تارکین وطن کو بعد میں قریبی پولیس ہیڈ کوارٹر منتقل کر دیا گیا، پاکستانی تارکین وطن یورپ جانے کے ارادے سے لیبیا پہنچے لیکن انھیں اسمگلروں نے حراست میں لے لیا۔

Load Next Story