گلگت بلتستان محکمہ صحت کے ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافہ

حکومت کی جانب سے محکمہ صحت کے ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے

فوٹو: فائل

گلگت بلتستان میں محکمہ صحت کے ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمرکی حد بڑھا دی گئی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے گلگت بلتستان میں محکمہ صحت میں خدمات انجام دینے والے اسٹاف کی ریٹائرمنٹ کی حد میں اضافہ کرتے ہوئے اسپیشلسٹ ڈاکٹرز، نرسنگ اور ٹیکنیکل اسٹاف کی ریٹائرمنٹ کی عمر65 سال مقرر کر دی ہے۔

حکومت کی جانب سے محکمہ صحت کے ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
Load Next Story