توشہ خانہ چیئرمین پی ٹی آئی نے حق دفاع ختم کرنے کا حکم چیلنج کردیا
ٹرائل کورٹ کا کل کا حکم کالعدم قرار دے کر حق دفاع بحال کیا جائے، چیئرمین پی ٹی آئی
چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں حق دفاع ختم کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے ٹرائل کورٹ کا کل کا آرڈر کالعدم قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ٹرائل کورٹ کا کل کا حکم کالعدم قرار دے کر حق دفاع بحال کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کا حق دفاع ختم، گواہ طلبی کی درخواست مسترد
چیئرمین پی ٹی آئی نے درخواست پر آج ہی سماعت کرنے کی استدعا کی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کا حق دفاع ختم کرتے ہوئے ان کے تمام گواہوں کو غیر متعلقہ قرار دینے کی الیکشن کمیشن کی استدعا منظور کرلی تھی۔