ورلڈکپ پاکستان کی شرکت سیکیورٹی گارنٹی سے مشروط

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی زیرصدارت اجلاس میں معاملہ آئی سی سی کیساتھ اٹھانے کا فیصلہ

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی زیرصدارت اجلاس میں معاملہ آئی سی سی کیساتھ اٹھانے کا فیصلہ (فوٹو: ایکسپریس ویب)

قومی کرکٹ ٹیم کو ورلڈکپ کیلئے بھارت بھیجنے کے معاملے پر اہم فیصلہ ہوگیا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ سیکیورٹی گارنٹی ملنے پر ہی ٹیم کو بھارت بھیجے جانے پر اتفاق ہوا جبکہ سیکیورٹی کا معاملہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت میں موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے بھارت میں سیکیورٹی پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا اور سیکیورٹی گارنٹی ملنے پر ہی ٹیم کو میگا ایونٹ میں شرکت کیلئے بھیجنے کی اجازت دی جائے گی۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ کیلئے بھارت جانے کا فیصلہ؛ حکومتی کمیٹی کا اہم اجلاس آج کو ہوگا

بلاول بھٹو کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کے علاوہ دیگر ارکان میں وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ، اعظم تارڑ، احسان مزاری، مریم اورنگزیب، اسعد محمود، امین الحق، قمر زمان کاٸرہ، طارق فاطمی شامل ہیں جبکہ حساس ایجنسیوں کے اعلیٰ عہدیدار بھی شریک تھے۔


مزید پڑھیں: ورلڈکپ شیڈول میں تبدیلی پاکستان نے بھارتی درخواست قبول کرلی

حتمی فیصلے کے بعد کمیٹی اپنی سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی جو میگا ایونٹ میں ملک کی شرکت کے حوالے سے حتمی فیصلہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق بھارت کا میچ جو 15 اکتوبر کو شیڈول کیا گیا تھا وہ اب 14 اکتوبر کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان اور نیدلینڈز کے درمیان میچ 6 اکتوبر کو ہی حیدر آباد میں کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ کے نئے شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی

ترمیم شدہ پروگرام کے مطابق قومی ٹیم کو ورلڈکپ میں اپنا دوسرا میچ سری لنکا کے ساتھ جو پہلے 12 اکتوبر کو کھیلنا تھا اس کو دو دن پہلے کردیا گیا ہے، یہ میچ اب 10 اکتوبر کو ہوگا۔
Load Next Story