راولپنڈی میں ڈاکو پراپرٹی ڈیلر سے 80 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

فرار ہونے کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پراپرٹی ڈیلر معمولی زخمی

فوٹو:فائل

طفیل روڈ پر ڈاکوؤں نے پراپرٹی ڈیلر سے 80 لاکھ روپے لوٹ لیے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی تھانہ سول لائن کے علاقے طفیل روڈ پر ڈاکو پراپرٹی ڈیلر واجد سے 80 لاکھ روپے لوٹ کر باآسانی فرار ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق واجد نامی شخص ہارلے اسٹریٹ کا رہائشی ہے۔ ڈاکوؤں نے فرار ہونے کے دوران فائرنگ بھی کی جس سے پراپرٹی ڈیلر معمولی زخمی ہو گیا۔
Load Next Story