بھارتی ٹیم 200واں ٹی20 میچ یادگار نہ بناسکی ویسٹ انڈیز سے شکست

کالی آندھی نے بھارتی بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑا دیئے

کالی آندھی نے بھارتی بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑا دیئے (فوٹو: کرک انفو)

بھارتی ٹیم ٹی20 انٹرنیشنل میں 200 میچز کھیلنے والی دوسری ٹیم بن گئی، سب سے پہلے یہ اعزاز پاکستان کو حاصل ہوا تھا۔

ہاردک پانڈیا کی قیادت میں انڈین ٹیم اپنا 200واں میچ یادگار نہ بناسکی، کمزور حریف ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی20 انترنیشنل میں 4 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔

قبل ازیں بھارتی ٹیم نے کسی ایک حریف کے خلاف زیادہ فتوحات کا ریکارڈ بھی بنایا تھا، گزشتہ دنوں انڈین ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف لگاتار 13 ویں ون ڈے سیریز فتح حاصل کی تھی جبکہ گرین شرٹس نے کیریبیئن سائیڈ کے خلاف 10 ون ڈے سیریز جیتی ہیں۔


مزید پڑھیں: ویسٹ انڈیز کی کمزور ٹیم سے شکست، شائقین بھارتی کرکٹ ٹیم پر برس پڑے

بھارتی ٹیم نے سری لنکا کے خلاف بھی لگاتار 10 سیریز اپنے نام کیں، آئی لینڈرز اسے 2007 کے بعد سے ایک روزہ سیریز میں مات نہیں دے سکے۔

دوسری جانب پاکستان کے پاس بھی 1996 سے 2021 تک زمبابوے کے خلاف کوئی بھی ون ڈے سیریز نہ ہارنے کا ریکارڈ موجود ہے۔
Load Next Story