بابراعظم رضوان اور شاہین کو ماہانہ کتنی تنخواہ کی پیشکش ہوئی ہے

بورڈ نے کرکٹرز کو لاکھوں روپے ریٹینر شپ فیس کی پیشکش کردی

بورڈ نے کرکٹرز لاکھوں روپے ریٹینر شپ فیس کی پیشکش کردی (فوٹو: ایکسپریس ویب)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی سمیت ٹاپ کرکٹرز کو ماہانہ 45 لاکھ روپے ریٹینر شپ فیس کی پیشکش کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابقہ کنٹریکٹ کے تحت ریڈ بال پلیئرز کا ماہانہ معاوضہ ساڑھے 10 لاکھ اور وائٹ بال کا ساڑھے 9 لاکھ روپے دیا جاتا تھا تاہم اب چیئرمین ذکا اشرف نے کھلاڑیوں کیلئے تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافہ کا یقین دلایا ہے۔

اس سے قبل گزشتہ کنٹریکٹ میں فیس میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا تھا، ٹیسٹ میچ فیس 8 لاکھ 38ہزار 530، ون ڈے انٹرنیشنل 5 لاکھ 15 ہزار 696 جبکہ ٹی20 انٹرنیشنل فیس 3 لاکھ 72 ہزار 75 روپے تھی، جو کہ تمام کیٹیگریز کے پلیئرز کو یکساں ملتی تھی۔


مزید پڑھیں: بورڈ کرکٹرز کیلیے خزانے کا منہ کھولنے کو تیار

دوسری جانب بورڈ کے کنٹریکٹ میں اے کیٹیگری کے کھلاڑیوں سال میں ایک لیگ کا این او سی، بی کیٹیگری کو دو لیگز جبکہ سی کیٹیگری کو سالانہ تین لیگز میں شرکت کی اجازت تھی۔

مزید پڑھیں: آئی ایل ٹی20 لیگ؛ پاکستانی پلئیرز رواں سال کھیلتے دیکھائی دیں گے

بورڈ کے اعلیٰ حکام اس حقیقت سے واقف ہیں کہ انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں عدم شرکت کی وجہ سے پاکستانی کرکٹرز دنیا کے دیگر ٹاپ اسٹارز کی طرح کمائی نہیں کرپا رہے، 100 فیصد ازالہ تو ممکن نہیں مگر بورڈ چاہتا ہے کہ ان کو بھی بڑی رقم دی جائے جس سے مالی آسودگی حاصل ہو۔
Load Next Story