کراچی کے معذور فنکار جہانزیب اعوان بھارتی فلم میں کام کرینگے
فلم کی شوٹنگ جلد شروع ہو جائے گی، سلمان خان میرے فیورٹ اداکار ہیں
کراچی کے رہائشی معذور فنکار جہانزیب اعوان کوبالی وڈکی فلم ''گل مکئی'' میں ڈاکٹرکے کردارکے لیے کاسٹ کرلیا گیا ہے۔
فلم کی شوٹنگ جلدشروع ہوجائیگی۔ گزشتہ روز ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے جہانزیب اعوان نے بتایا کہ فلم کی کاسٹ میں انوپم کھیر، نصیرالدین شاہ اوراوم پوری شامل ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ میرابچپن سے ایک ہی جنون تھا کہ میں سلمان خان کی طرح بھارتی فلموں میں کام کروں سلوبھائی میرے فیورٹ اداکارتھے۔
ممئبی میں جب ایک تقریب میں ان سے ملاقات ہوئی تومیں نے انھیں بڑے فنکارکی طرح بہت اچھا انسان پایاہے انڈیامیں ٹیلنٹ کی قدرکی جاتی ہے اور میرٹ کی بنیادوں پر کام کرنے کا موقع فراہم کیا جاتا ہے مجھے ہندوستانی فلم ڈائریکٹرز نے موقع فراہم کیا یہ میرے لیے ہی نہیں پاکستانی عوام کے لیے بھی فخر کی بات ہے۔