گلین میک گرا نے اپنی 4 سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا نام بتادیا
بھارت کو ہوم کنڈیشنز کا فائدہ ہوگا، سابق فاسٹ بولر
سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر گلین میک گرا نے ورلڈکپ میں اپنی چار سیمی فائنلسٹ ٹیموں کے بارے میں بتادیا۔
بھارتی نیوز ایجنسی کو دئیے گئے انٹرویو میں سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر گلین میک گرا نے کہا کہ ورلڈکپ کیلئے ٹاپ چار ٹیموں میں پاکستان، انگلینڈ، آسٹریلیا اور میزبان بھارت کو دیکھتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ کسی کو چونکنے کی ضرورت نہیں کہ کیوں اِن چار ٹیموں کو ٹاپ فور میں دیکھ رہا ہوں، مجھے لگتا ہے کہ آسٹریلیا بھی میگا ایونٹ جیتنے کی اہلیت رکھتا ہے جبکہ بھارت میزبان ہے اسکو ہوم کنڈیشنز کا فائدہ ہوگا۔
مزید پڑھیں: ورلڈکپ کے آغاز سے قبل گنگولی کی پاکستانی ٹیم کیخلاف ہرزہ سرائی
گلین میک گرا نے کہا کہ پاکستان اور انگلینڈ نے حالیہ عرصے میں بہترین کرکٹ کھیلی ہے، دونوں ٹیموں کے پاس اچھا کمبینیشن ہے اور سمجھتا ہوں کہ اِن چار ٹیموں سیمی فائنل کیلئے جگہ پکی کرنی چاہیئے۔
مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ پاکستان سیکیورٹی وفد بھارت کا دورہ کب کرے گا
قبل ازیں رواں سال مارچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو 1-2 سے سیریز میں شکست دی تھی جبکہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے فائنل میں بھی بھارت کو ہراکر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔
واضح رہے کہ بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023 کا آغاز 5 اکتوبر سے ہوگا جبکہ ایونٹ کا فائنل 19 نومبر کو ہوگا۔