اسرائیلی فوج کی جارحیت میں ایک اور فلسطینی نوجوان شہید

رواں برس اسرائیلی جارحیت میں شہید ہونے والے فلسطینی نوجوانوں کی تعداد 200 سے تجاوز کرگئی

رواں برس اسرائیلی جارحیت میں شہید ہونے والے فلسطینی نوجوانوں کی تعداد 200 سے تجاوز کرگئی ، فوٹو: فائل

اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں ایک علاقے میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران گولیاں مار کر فلسطینی نوجوان کو شہید کر دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں ایک 18 سالہ فلسطینی نوجوان محمود ابو سعن شہید ہوگیا۔ نوجون کی شہادت زیادہ خون بہہ جانے کے باعث ہوئی۔

مغربی کنارے پر قابض اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ مذکورہ نوجوان نے سکیورٹی اہلکاروں پر پتھر برسائے اور بارودی مواد بھی پھینکا تھا۔ نوجوان نے فائرنگ بھی کی۔


ترجمان اسرائیلی فوج کے مطابق اہلکاروں نے اپنے دفاع اور نوجوان کی فائرنگ کے جواب میں گولیاں چلائی جس کے نتیجے میں 18 سالی نوجوان کی موت واقع ہوگئی۔

دوسری جانب فلسطینی وزارتِ صحت نے کہا کہ گولیاں لگنے کے بعد نوجوان کافی دیر تک زندہ رہا تھا اگر اسرائیلی فوج بروقت اسپتال لاتی تو نوجوان کی جان بچائی جا سکتی تھی۔

واضح رہے کہ رواں برس اسرائیلی فوج کی جارحیت میں 200 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔ رواں برسوں شہادتوں کی تعداد 2005 کی ریکارڈ تعداد سے بھی زیادہ ہوگئی ہے۔
Load Next Story