عامر خان کی ’لگان‘ کے ڈائریکٹر نتن ڈیسائی کی آخری رسومات میں شرکت
لگان، جودھا اکبر، پریم رتن دھن پایو جیسی فلمیں بنانے والے نتن ڈیسائی 2 اگست کو اپنے اسٹوڈیو میں مردہ پائے گئے تھے
بالی وڈ انڈسٹری کے سپر اسٹار عامر خان نے اپنی بلاک بسٹر فلم 'لگان' کے آرٹ ڈائریکٹر نتن ڈیسائی کی آخری رسومات میں شرکت کی ہے۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکار نے جہاں معروف ڈائریکٹر کی موت پر دکھ کا اظہار کیا وہیں انہوں نے آخری رسومات میں بڑی شوبز شخصیات کے شرکت نہ کرنے پر بھی اپنا ردعمل دیا ہے۔
لگان، جودھا اکبر، پریم رتن دھن پایو، خاموشی اور دیگر بلاک بسٹر فلمیں بنانے والے نتن ڈیسائی 2 اگست کو اپنے اسٹوڈیو میں مردہ پائے گئے تھے اور پولیس نے ابتدائی تفتیش میں اسے خودکشی قرار دیا ہے۔

عامر خان نے کہا کہ نتن ڈیسائی کی موت کی خبر ان کیلئے بہت حیرت انگیز تھی اور انہیں اب تک سمجھ نہیں آیا کہ ایسا کیوں ہوا۔
انہوں ںے خواہش کا اظہار کیا کہ اگر انہیں یہ سب پہلے پتہ ہوتا تو نتن ڈیسائی کی مدد کیلئے وہ ضرور پہنچتے لیکن ایسا نہیں ہوا جس کا انہیں افسوس ہے۔
آخری رسومات میں بڑی شوبز شخصیات کے نہ آنے پر اداکار کا کہنا تھا کہ شاید کچھ مصروفیات کی وجہ سے وہ نہیں آئے ہوں لیکن انہیں یقین ہے کہ شوبز میں ہر کسی کے دل میں ڈیسائی صاحب کیلئے محبت اور عقیدت ہے۔