سوات پولیس نے مراد سعید کے والد کو گرفتار کرلیا
چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد پولیس کا ضلع بھر میں کریک ڈاؤن، متعدد کارکنان بھی گرفتار
خیبرپختونخوا پولیس نے سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کے والد کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد پولیس نے ضلع بھر میں تحریک انصاف کے کارکنان کے خلاف کریک ڈاؤن کیا اور متعدد افراد کو گرفتار کیا۔
سوات پولیس نے مراد سعید کے والد محمد سعید کو تین ایم پی او کے تحت گرفتار کر کے کبل پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔
مزید پڑھیں: چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کیخلاف احتجاج پر 64 کارکن گرفتار، خواتین بھی شامل
چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے خلاف احتجاج روکنے کے لیے سوات کے مختلف علاقوں مینگورہ، مٹہ، خوازہ خیلہ اور کبل سمیت دیگر علاقوں میں پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا ہے۔