اسٹریٹ چائلڈ کپ پاکستان کو ایونٹ کے فائنل میں شکست

میچ مقررہ وقت میں ایک ایک گول سے برابر رہا، میچ کا فیصلہ پنالٹی ککس پر ہوا

(فوٹو: فائل)

پاکستان نے ناروے میں اسٹریٹ چائلڈ کپ میں سلور میڈل جیت لیا۔فائنل میں پاکستان کو پنالٹی ککس پر سولا کلب کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ناروے کے شہر اوسلومیں کھیلے گئے اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹورنامنٹ میں پاکستان اور سولا کلب کے درمیان فائنل کھیلا گیا۔ میچ مقررہ وقت میں ایک ایک گول سے برابر رہا۔


پاکستان کی طرف سے کپتان طفیل شنواری نے گول کیا، پہلے گولڈن گول رول کے تحت اضافی وقت میں بھی گول نہ ہونے پر میچ کا فیصلہ پنالٹی ککس پر ہوا۔

مزید پڑھیں: پاکستانی ٹیم اسٹریٹ چائلڈ فٹبال کپ کے فائنل میں پہنچ گئی

سولا فٹبال کلب نے یہ فائنل ایک گول کے فرق سے اپنے نام کیا۔ بارش کے باوجود پاکستانی کھلاڑیوں نے زبردست پرفارمنس دکھائی۔
Load Next Story