ورلڈکپ اسکواڈ سرفراز احمد یا حارث کی شمولیت پر غور شروع
ممکنہ ناموں پر حتمی فیصلہ نئی سلیکشن کمیٹی کرے گی
ورلڈکپ کی مہم جوئی کیلیے کھلاڑیوں کے انتخاب پر غور شروع ہوگیا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر،ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن اور کپتان کی مشاورت میں شاداب خان، محمد رضوان، فخر زمان، امام الحق، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، نسیم شاہ اور سلمان علی آغا آٹومیٹک چوائس قرار پائے۔
مڈل آرڈر کو استحکام دینے کیلیے افتخار احمد مضبوط امیدوار ہیں جبکہ سرفراز احمد اور محمد حارث میں سے کوئی ایک ریزرو وکٹ کیپر ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی بیٹر دنیش کارتک پاکستانی ٹیم میں کس کھلاڑی کے مداح ہیں؟
ممکنہ ناموں پر حتمی فیصلہ نئی سلیکشن کمیٹی کرے گی، رواں ماہ افغانستان سے ون ڈے سیریز کیلیے منتخب کرکٹرز ایشیاکپ میں بھی شریک ہوں گے۔
دوسری جانب افغانستان کے خلاف سیریز اور ایشیاکپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان 10 اگست تک کیے جانے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیاکپ اور افغانستان کیخلاف سیریز؛ قومی ٹیم کا اعلان کب ہوگا؟
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ قومی ٹیم کے اسکواڈ کے اعلان کیلئے نئی سلیکشن کمیٹی کی تشکیل پر مشاورت جاری ہے اور اگلے ہفتے میں پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف کی منظوری کے بعد چیف سلیکٹر اور دوسرے ارکان کے ناموں کا اعلان کردیا جائے گا۔