بلوچستان میں چھاپے کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے 2 لیویز اہلکار شہید

لواحقین کا لاشوں کے ہمراہ کے قومی شاہراہ پر دھرنا

فوٹو: فائل

بلوچستان کے علاقے دکی میں چھاپے کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے لیویز کے دو اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

لیویز ترجمان کے مطابق دکی کے علاقے راڑہ شم میں لیویز چھاپے کے دوران ملزمان نے اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔


اہلکاروں کی فائرنگ سے لیویز کے دو اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوا، جن کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کیا گیا۔

شہید اہلکاروں کے لواحقین، ورثا اور علاقہ مکینوں نے لاشوں کے ہمراہ قومی شاہراہ پر قاتلوں کی گرفتاری تک دھرنا دے دیا۔ آخری اطلاعات کے مطابق انتظامیہ کے لواحقین سے مذاکرات جاری تھے۔
Load Next Story