باجوڑ دھماکے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا اموات کی تعداد 64 تک پہنچ گئی
جے یو آئی کے زخمی کارکن کو سی ایم ایچ اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ آج دوران علاج چل بسا
خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں ہونے والے دھماکے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا، جس کے بعد اموات کی تعداد 64 تک پہنچ گئی۔
باجوڑ دھماکے میں زخمی ہونے والے آیاز کا تعلق ماموند سے تھا، جسے شدید زخمی حالت میں بذریعہ ہیلی کاپٹر پشاور کے سی ایم ایچ اسپتال منتقل کیا گیا۔
جے یو آئی کا کارکن سی ایم ایچ میں کئی روز تک زیر علاج رہا اور آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔
مزید پڑھیں: باجوڑ دھماکا، جاں بحق افراد کی تعداد 63 ہوگئی
جمعیت علما اسلام کے مطابق دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد 64 تک پہنچ گئی ہے۔
واضح رہے کہ ایک ہفتے قبل باوجوڑ میں جے یو آئی کے ورکرز کنونشن کے دوران دھماکا ہوا تھا، جس میں دو درجن سے زائد کارکنان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے۔