بھارتی کرکٹر سرفراز خان نے مقبوضہ کشمیر کی لڑکی سے شادی کرلی

ڈومیسٹک سطح پر پرفارم کررہا ہوں، ہندوستان کیلئے ضرور کھیلوں گا، کرکٹر

ڈومیسٹک سطح پر پرفارم کررہا ہوں، ہندوستان کیلئے ضرور کھیلوں گا، کرکٹر (فوٹو: انسٹاگرام)

بھارتی کرکٹر سرفراز خان نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں کی لڑکی سے شادی کرلی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں دہلی کیپیٹلز کی نمائندگی کرنے والے سرفراز خان نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر شادی کی تصاویر بھی شیئر کیں۔

انہوں نے مقامی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ "کشمیر میں شادی ہونا میرا مقدر تھا"، ڈومیسٹک سرکٹ میں پرفارم کررہا ہوں وہ دن دور نہیں جب ہندوستان کیلئے کھیلوں گا۔

مزید پڑھیں: حارث رؤف کے ولیمے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

دوسری جانب کرکٹر کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے مداحوں کی ایک بڑی تعداد انکی شادی میں شریک ہوئی۔

سرفراز خان کو دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے بھارتی سلیکٹرز نے نذر انداز کردیا تھا، انہوں نے 2022-23 کے سیزن میں رنجی ٹرافی کے دوران 3 سینچریاں اسکور کیں تھی جبکہ ٹورنامنٹ میں کرکٹر کی اوسط 92.66 سے 556 رنز بنائے تھے۔








View this post on Instagram


A post shared by SARFARAZ KHAN (@sarfarazkhan97)




Load Next Story