زیادتی کا شکار غازی یونیورسٹی کی طالبہ کی درخواست پر مقدمہ درج

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا ڈی پی او ڈیرہ غازی خان کو واقعے کی تفتیش اپنی نگرانی میں کروانے کا حکم

فائل فوٹو

غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان کی طالبہ ثناء ارشاد کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو بیان کے بعد پنجاب پولیس ڈیرہ غازی خان نے طالبہ ثناء ارشاد سے رابطہ کیا۔ پولیس ٹیم نے طالبہ کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈی پی او ڈیرہ غازی خان کو واقعے کی تفتیش اپنی نگرانی میں کروانے کا حکم دیا ہے۔




انہوں نے کہا کہ واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش جلد مکمل کرتے ہوئے ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، طالبات کو بلیک میل یا زیادتی کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

واضح رہے کہ بی ایس فزکس کی طالبہ ثناء ارشاد نے ڈاکٹر ظفر وزیر اور ڈاکٹر خالد خٹک پر زیادتی کا الزام لگایا ہے۔ طالبہ نے الزام لگایا کہ انہوں نے ایک رات مجھے ہوسٹل میں بلایا جس کے بعد مجھے اور میری چھوٹی بہن کو بلیک کرتے ہیں۔
Load Next Story