پی سی بی نے سرفراز نواز کی پنشن بحال کردی
سابقہ انتظامیہ نے پی سی بی کے خزانے کو ذاتی بدلے کے طور پر استعمال کیا، ذکا اشرف
پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز کی پنشن بحال کردی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز نے ملاقات کی جس کا مقصد اس معاملے کو حل کرنا تھا جس کا تعلق ان ادائیگیوں سے تھا جو جنوری 2017 ء سے سرفراز نواز کو رکی ہوئی تھیں۔ اس موقع پر سابق کپتان مصباح الحق اور محمد حفیظ بھی موجود تھے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے اس موقع پر سرفراز نواز کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرکٹرز ویلفیئر پالیسی کے تحت ان کی تمام رکی ہوئی ادائیگیوں کا چیک حوالے کیا اور انہیں اپنی تمام تر حمایت کا یقین بھی دلایا۔
مزید پڑھیں: بورڈ کرکٹرز کیلیے خزانے کا منہ کھولنے کو تیار
واضح رہے کہ یہ وہ ادائیگیاں تھیں جو سرفراز نواز کی جانب سے پلیئرز ویلفیئر پالیسی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے باعث ڈسپلنری کارروائی کے تحت روک دی گئی تھیں۔ سرفراز نواز نے چونکہ اب پاکستان کرکٹ بورڈ کو یقین دلایا ہے کہ وہ ضابطہ اخلاق پر عمل کریں گے لہذا پلیئرز ویلفیئر پالیسی کے تحت وہ ادائگیاں بحال کردی گئی ہیں۔
ذکا اشرف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ انہیں سرفراز نواز جیسے کرکٹر کو اس حالت میں دیکھ کر افسوس ہوا اور وہ یہ دیکھ کر بہت ڈسٹرب ہوئے کہ سرفراز نواز جیسے کرکٹر کو ان کی پنشن جیسے حق سے محروم رکھا گیا۔
مزید پڑھیں: بورڈ کرکٹرز کے ''جائز مطالبے'' پورے کرنے کو تیار
ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ یہ بات انتہائی مایوس کن ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی سابقہ انتظامیہ نے پی سی بی کے خزانے کو ذاتی بدلے کے طور پر استعمال کیا۔ سرفراز نواز نے جس صورتحال کا سامنا کیا اس طرح کسی بھی کرکٹر نے نہیں کیا ہوگا۔
ریورس سوئنگ کے بانیوں میں شمار ہونے والے پیسر سرفراز نواز نے پی سی بی کو اپنی خامات پیش کرتے ہوئے نوجوان بولرز کو ٹپس دینے کی آفر کی ہے، سرفراز نواز نوجوان بولرز کو ریورس سوئنگ کے ساتھ مختلف کنڈیشنز میں معیاری بولنگ کے گر سکھانے کو تیار ہیں۔