نگراں وزیر اعظم کی تقرری شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر میں مذاکرات آج ہوں گے

حکومت اور اپوزیشن نے تین، تین نام فائنل کرلیے ہیں، ایک نام پر دونوں میں اتفاق ہونے کا امکان

فوٹو ریڈیو پاکستان

نگراں وزیراعظم کی تقرری کے لیے شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے درمیان مذاکرات آج ہوں گے۔

زرائع کے مطابق نگران وزیراعظم کیلئے حکومت نے تین نام پر مشاورت کی ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف، قائد ن لیگ میاں نواز شریف ،سابق صدر آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمان کے درمیان بھی اس حوالے سے مشاورت مکمل ہوچکی ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی 15ویں قومی اسمبلی کل تحلیل کردی جائے گی

وزیر اعظم نے آج اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈر کو نگران سیٹ اپ پر حتمی مشاورت کے لئے بھی مدعو کرلیا ہے۔ جس کے بعد نگران وزیراعظم کے تقرر کے لئے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی ملاقات ہوگی۔


یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت کو کل قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس بھیج دوں گا، وزیراعظم

اپوزیشن لیڈر نے مشاورت کے بعد تین نام فائنل کر لیے ہیں، آج وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کے بعد نگران وزیر اعظم کے نام فائنل کرلیاجائے گا۔ ذرائع کے مطابق تین ناموں میں سے ایک نام پر وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر سے اتفاق ہوجائے گا۔

قبل ازیں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا تھا کہ وزیراعظم سے نگراں وزیراعظم کے نام پر مشاورت ہوگی، ساتھیوں کی مشاورت سے تین نام فائنل کرلیے ہیں۔

نگراں وزیراعظم کے لیے سابق جج، جرنیل یا بیوروکریٹ کا نام دینے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہا کہ نگراں وزیراعظم جو بھی ہو پاکستانی ہوگا۔

 
Load Next Story