’ورلڈکپ ہار جاؤ پاکستان سے نہیں ہارنا‘

پڑوسی ملک سے مقابلے میں سب سے زیادہ دباؤ پلیئرز پر ہوتا ہے، شیکھر دھون

(فوٹو: فائل)

گرین شرٹس سے میچ بھارتی کرکٹرز کے اعصاب پر سوار ہونے لگا، شیکھر دھون نے اپنی ٹیم کی سوچ ظاہر کردی۔

پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آنے والے دنوں میں کئی بار مدمقابل آنے والی ہیں، ایشیا کپ کے فائنل میں دونوں ٹیموں نے رسائی پائی تو 3 مرتبہ سامنا ہوگا، اسی طرح ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں اگر دونوں سائیڈز پہنچیں تو وہاں پر 2 بار مقابلہ ہوگا، شوپیس ایونٹس میں پاکستانی سائیڈ پر کچھ برتری کے باوجود یہ میچ بھارتی اعصاب پر سوار ہے۔

بلو شرٹس کو سب سے زیادہ فکر اسی ورلڈ کپ مقابلے کی ہورہی ہے جس میں وہ ہوم کراؤڈ کے سامنے پاکستانی ٹیم کا سامنا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی کپتان کو پاکستان سے میچ کی فکر ستانے لگی


اس حوالے سے سینئر بیٹرشیکھر دھون نے کہا کہ ہمیشہ ہی یہ سوچ پائی جاتی ہے کہ چاہے آپ ورلڈکپ جیتیں یا ہاریں پاکستان سے میچ نہیں ہارنا چاہیے، ورلڈ کپ بھی کافی اہم ہے۔ امید ہے کہ ہم اس بار بھی ہوم گراؤنڈز پر ٹرافی حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان سے میچ کے اختتام پر کھلاڑی پْرسکون ہوجاتے ہیں کیونکہ پڑوسی ملک کے ساتھ کھیلنے کا دباؤہمیشہ ہی رہنا ہے، جب بھی میں گرین شرٹس کے خلاف کھیلا ہمیں زیادہ مرتبہ کامیابی ہی ملی، فیلڈ میں کافی تناؤ رہتا ہے تاہم دونوں جانب کے کھلاڑیوں کے درمیان ہلکی پھلکی گپ شپ بھی ہوجاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ کی ناقص پلاننگ، بھارتی بورڈ پر تنقید کے نشتر چلنے لگے

یاد رہے کہ شبمان گل عمدہ کارکردگی کی بدولت شیکھر دھون کی ٹیم میں جگہ سنبھال چکے ہیں، دھون نے کہا کہ ورلڈ کپ میں کھیلنے کا اپنا ہی ایک لطف ہوتا ہے، کھلاڑی کسی باہمی سیریز سے زیادہ میگا ایونٹ کیلیے تیاری کرتے ہیں، ہمیشہ چھوٹے چھوٹے قدم اٹھاکر بڑے ہدف کی جانب بڑھا جاتا ہے۔
Load Next Story