ہالی وڈ کی فلموں میں بولی وڈ کے گیت
پیراماؤنٹ پکچرز کی فلم نے بھارتی فلم بینوں کو اس فلم نے ریلیز سے پہلے ہی اپنی طرف متوجہ کرلیا تھا۔
رواں برس مئی میں معروف برطانوی مزاحیہ اداکار ساشا بیرن کوہن کی فلمThe Dictator نمائش کے لیے پیش کی گئی تھی۔
پیراماؤنٹ پکچرز کی یہ فلم شان دار بزنس کرکے سپرہٹ قرار پائی تھی۔ بھارتی فلم بینوں کو اس فلم نے ریلیز سے پہلے ہی اپنی طرف متوجہ کرلیا تھا۔
اس کی وجہ The Dictator کے پروموز تھے جن میں کترینا کیف کی پہلی فلم'' بُوم'' کا گیت شامل تھا۔ اس گیت کے بول'' مُنڈیا تو بچ کے رئیں'' تھے۔ یہ پہلا موقع نہیں تھا جب ہالی وڈ کی کسی فلم میں بھارتی فلموں کے گیت یا اُن کی دُھنیں شامل کی گئی ہوں۔ اس سے پہلے بھی کئی فلموں میں بھارتی گیت سُنائے جاچکے ہیں۔ قارئین کی دل چسپی کے لیے ذیل کی سطور میں ہم چند ایسے ہی گیتوں کا تذکرہ کررہے ہیں۔
چھمّاچھمّا ( Moulin Roug)
ڈائریکٹر راج کمار سنتوشی کی فلم'' چائنا گیٹ'' کی سب سے خاص بات الکا یاگنک کا گایا ہوا یہ گیت تھا۔ اس فلم کی کاسٹ میں امریش پوری، اوم پوری، ڈینی، نصیرالدین شاہ سمیت کئی سینیئر اداکاروں اور ممتاکلکرنی کا نام شامل تھا۔ '' چائنا گیٹ '' فلاپ فلم ثابت ہوئی تھی لیکن ارمیلا ماتونڈکر پر فلمایا گیا یہ گیت بے پناہ مقبول ہوا تھا۔
انوملک اس گیت کے موسیقار تھے۔ اس گیت کے چرچے ڈائریکٹر Baz Luhrmann کے کانوں تک بھی پہنچے جو ان دنوں اپنی میوزیکل فلم Moulin Rougکی تیاریاں کررہے تھے۔ انھوں نے اس گیت کو اپنی فلم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا۔ Moulin Roug میں ڈانس کلب کا ایک سین ہے جس میں فلم کی ہیروئن نکول کڈمین اپنی ساتھیوں کے ساتھ اسٹیج پر رقص کرتی ہے اور پس منظر میں یہ گیت گونج رہا ہوتا ہے۔
چھیّاچھیّا ( Inside Man )
اداکار ڈینزل واشنگٹن، کلائیو اوون اور جوڈی فوسٹر کی اس سپرہٹ فلم کے آغاز میں بولی وڈ کا یہ سپرہٹ گانا شامل کیا گیا تھا۔ فلم کی ابتدا میں جب اداکاروں، ڈائریکٹر وغیرہ کے نام دکھائے جاتے ہیں تو پس منظر میں یہ گیت سنائی دیتا ہے۔ Inside Man میں اس گانے کو ایک انگریزی گیت کے ساتھ ری مکس کرکے شامل کیا گیا تھا۔ ''چھیّاچھیّا'' منی رتنم کی فلم '' دل سے '' کا گانا ہے جو شاہ رخ خان اور ملائیکا اروڑا پر فلمایا گیا تھا۔ اس گیت کے بولوں کو سکھ ویندر سنگھ اور سپنا اوستھی نے اپنی آواز دی تھی۔ ''چھیّاچھیّا''کی موسیقی آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار اے آر رحمان نے ترتیب دی تھی۔
''بومبے'' کا تھیم میوزک ( Lord Of War)
2005ء میں سپراسٹار نکولس کیج کی ایکشن فلم Lord Of War نمائش کے لیے پیش کی گئی تھی۔ اس فلم میں معروف بھارتی ہدایت کار منی رتنم کی سپرہٹ فلم'' بومبے'' کا تھیم میوزک شامل کیا گیا تھا۔ '' بومبے'' تامل زبان کی فلم تھی جو 1995ء میں ریلیز کی گئی تھی۔اروند سوامی، منیشا کوائرالا اور پرکاش راج اس فلم کے مرکزی اداکار تھے۔ '' بومبے'' کے تمام گیتوں اور تھیم سونگ کی دُھنیں اے آر رحمان نے ترتیب دی تھیں۔
سواسمے ( The Accidental Husband)
اس فلم کے ایک سین میں جب اوما تھرمین اور جیفری ڈین مورگن کیوپڈ کے تیز کی زد میں ہوتے ہیں تو پس منظر میں تامل فلم '' تھینالی'' کے اس خوب صورت گیت کے بول اُبھر رہے ہوتے ہیں۔ اے آر رحمان کی بنائی گئی دُھن میں یہ گیت ایس پی بالا اور سادھنا سرگم نے گایا تھا۔ ''سواسمے'' کے علاوہ بھی The Accidental Husband میں دو مزید تامل گیت، '' یارو یروڈی'' اور '' رنگ دے''شامل کیے گئے تھے۔ ان گیتوں کے موسیقار بھی اے آر رحمان تھے۔