طالبعلم سلیمان لاشاری قتل کیس میں ایس ایس پی کے بیٹے سمیت ملزمان کی رہائی کا حکم
عدالت نے فریقین میں سمجھوتے کی منظوری دیدی، ملزم سلمان ابڑو، عمران علی، مقبول احمد، یاسین احمد کی سزائیں کالعدم قرار
سندھ ہائیکورٹ نے او لیول کے طالبعلم سلیمان لاشاری قتل کیس میں ایس ایس پی کے بیٹے ملزم سلمان ابڑو سمیت دیگر ملزمان کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیدیا۔
جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے او لیول کے طالب علم سلیمان لاشاری قتل کیس میں ایس ایس پی غلام سرور ابڑو کے بیٹے ملزم سلمان ابڑو سمیت دیگر کی اپیلوں پر فیصلہ سنادیا۔
عدالت نے ایس ایس پی غلام سرور ابڑو کے بیٹے ملزم سلمان ابڑو سمیت دیگر کی اپیلیں منظور کرلیں۔ عدالت نے ملزم سلمان ابڑو، عمران علی، مقبول احمد سمیت یاسین احمد کی سزائیں کالعدم قرار دے دیں۔ عدالت نے ملزم سلمان ابڑو سمیت دیگر ملزمان کو بری کردیا۔ عدالت نے فریقین میں ہونے والے سمجھوتے کی منظوری دے دی اور ملزمان کو جیل سے رہا کرنے کا حکم دیدیا۔
پولیس کے مطابق سلمان ابڑو نے ساتھیوں کے ہمراہ 8 مئی 2014 کو او لیول کے طالب علم سلیمان لاشاری کو گولیاں مار کر قتل کیا تھا۔ انسدادِ دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ملزمان کو قتل کے مقدمے میں سزا سنائی تھی۔ 9 سال بعد مدعی مقدمہ نے پولیس افسر کے ملزم بیٹے کو قتل کا جرم معاف کردیا۔ قتل کا مقدمہ کراچی کے تھانے درخشاں میں درج کیا گیا تھا۔