چیئرمین پی ٹی آئی سے اٹک جیل میں بشریٰ بی بی کی ملاقات

بشریٰ بی بی کی اٹک جیل آمد ہوئی تو پولیس ناکے پر گاڑیوں کو آدھا گھنٹہ روک دیا گیا، میڈیا کو کوریج کی اجازت نہ ملی

فوٹو:فائل

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے اٹک جیل میں ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے ملاقات کی تاہم وکلا کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔

بشریٰ بی بی کی اٹک جیل آمد ہوئی تو پولیس ناکے پر گاڑیوں کو آدھا گھنٹہ روکا گیا۔ وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ نے بتایا کہ ملاقات کے لیے ہائی کورٹ اسلام آباد نے اجازت دی۔


اٹک جیل انتظامیہ نے بشریٰ بی بی کو چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دے دی تاہم پی ٹی آئی وکلاء شیرافضل، نعیم پنجوتھا اور علی اعجاز بٹر کو اجازت نہ مل سکی۔

جیل کے باہر پولیس اور ایلیٹ فورس کے دستے ہائی الرٹ رہے جبکہ میڈیا کو کوریج سے روک دیا گیا۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات ایک گھنٹے سے زائد وقت کے لیے جاری رہی۔ چئیرمین پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم کو ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی جس کے بعد وہ لاہور روانہ ہوگئیں۔
Load Next Story