جولائی میں تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر کا حجم 2 ارب ڈالر رہا

ترسیلاتِ زر میں ماہ بہ ماہ بنیاد پر7.3فیصد اور سال بہ سال بنیاد پر 19.3 فیصد کمی آئی

(فوٹو: فائل)

جولائی 2023 میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلاتِ زر کا حجم 2 ارب ڈالر رہا۔


گذشتہ ماہ کارکنوں کی ترسیلاتِ زر میں ماہ بہ ماہ بنیاد پر7.3فیصد اور سال بسال بنیاد پر 19.3 فیصد کمی آئی، اور ترسیلاتِ زر کی مالیت 2 ارب ڈالر رہی۔

جولائی میں ترسیلاتِ زر کی آمد کے اہم ممالک میں بالترتیب سعودی عرب (486.7 ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارات (315.1 ملین ڈالر)، برطانیہ (305.7 ملین ڈالر)اور امریکہ (238.1 ملین ڈالر) شامل ہیں۔
Load Next Story