زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 13 ارب 33 کروڑ ڈالر ہوگئے

غیرملکی قرضوں کی ادائیگی کی وجہ سے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 11 کروڑ ڈالر کی کمی آئی، اسٹیٹ بینک

( فوٹو: فائل )

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 11 کروڑ ڈالر کی کمی، مجموعی مالیت 8 ارب چار کروڑ ڈالرہوگئی۔


اسٹیٹ بینک کے مطابق غیرملکی قرضوں کی ادائیگی کی وجہ سے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 11 کروڑ ڈالر کی کمی آئی جس کے بعد سرکاری ذخائر 8 ارب 4 کروڑ 34 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

4 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 13 ارب 33 کروڑ 91 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی، کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 29 کروڑ 57 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔
Load Next Story