نواب شاہ میں مال گاڑی کی دو بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

حادثے کی وجہ سے آمد و رفت کا ٹریک بلاک ہوگیا، ٹرینوں کے اوقات میں تاخیر کا امکان

فوٹو فائل

سندھ کے ضلع نواب شاہ میں مال گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں ٹرینوں کی آمد و رفت کا ٹریک بند ہوگیا۔

نواب شاہ میں دوڑ ریلوے اسٹیشن کے قریب اپ لائن پر مال گاڑی کی دو بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، جس کی وجہ سے ٹرینوں کی آمد و رفت کا ٹریک بلاک ہوگیا۔


آخری اطلاعات تک ریلوے کی جانب سے امدادی کارروائیاں شروع نہیں کی جاسکیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل نواب شاہ سرہاری ریلوے اسٹیشن کے قریب ہزارہ ایکسپریس کو حادثہ پیش آیا تھا، جس کے نتیجے میں 10 بوگیاں پٹڑی سے اتریں اور 30 سے زائد مسافر جاں بحق ہوئے تھے۔
Load Next Story