’جوان‘ میں شاہ رخ خان کا پسندیدہ گانا کون سا ہے اداکار نے پردہ اٹھا دیا
میگا ایکشن تھرلر ’جوان‘ کی ریلیز میں ایک مہینہ باقی ہے اور مداحوں کی بے تابی دن بدن بڑھتی جارہی ہے
بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی میگا ایکشن تھرلر 'جوان' کی ریلیز میں ایک مہینہ باقی ہے اور مداحوں کی بے تابی دن بدن بڑھتی جارہی ہے۔
اداکار نے بدھ کے روز فلم کے مرکزی کرداروں پر مشتمل ایک نیا پوسٹر جاری کیا ہے جس میں ان کے ساتھ وجے سیتھوپتی اور نیانترا بھی موجود ہیں۔
فلم کے پوسٹر کے ساتھ ہی بالی وڈ کنگ نے مداحوں کے ساتھ گفتگو کا مختصر سا سیشن رکھا جس میں انہوں نے فلم کے متعلق متعدد سوالات کے جوابات دیئے۔
شاہ رخ خان نے بتایا کہ 'جوان' ایک 'جذباتی ڈراما' ہے اور اس میں خواتین کے کردار کو مضبوط کرنے کا پیغام دیا گیا ہے۔
اس موقع پر اپنے پسندیدہ گانے کے متعلق اداکار کا کہنا تھا کہ فلم کا نیا آنے والا گانا 'چھلیا' انہیں بہت پسند ہے جسے انیرودھ راوی چندر نے کمپوز کیا ہے۔
فلمساز ایٹلی کی میگا فلم 'جوان' اگلے ماہ 7 ستمبر کو پوری دنیا میں پانچ زبانوں ہندی، تامل، تیلگو، کناڈا اور ملیالم کے ساتھ ریلیز کیلئے پیش کی جائے گی۔