میر پور بٹھورو بیو پاری کے گھر میں ایک کروڑ کی ڈکیتی ڈرو شہر احتجاجاً بند
6 مسلح افراد لوہے کا گیٹ کاٹ کر گھر میں داخل ہوئے، اہلخانہ کو رسیوں سے باندھ کر نقدی و طلائی زیورات لوٹ لیے
دڑو کے گھر میں ڈکیتی، 6 مسلح افراد بیوپاری کے گھر سے ایک کروڑ روپے سے زائد کی نقدی اور طلائی زیورات لوٹ کر فرار، واردات کے خلاف شہر میں شٹربند ہڑتال۔
تفصیلات کے مطابق میرپوربٹھورو تعلقہ کے شہر دڑو میں علی الصباح 6 ڈاکو معروف بیوپاری پنھوں میمن کے گھر میں لوہے کا گیٹ توڑ کر داخل ہوئے اور گھر کے افراد کو ایک کمرے میں یرغمال بنا کر الماریوں اور تجوریوں سے 25 لاکھ روپے نقد اور ایک کروڑ روپے سے زائد کے طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر سیکڑوں شہری جائے واردات پر پہنچ گئے اور شہر میں شٹر بند ہڑتال کر دی ۔
سیٹھ پنھوں میمن کا کہنا تھا کہ رات 4 بجے وہ سوئے تھے کہ 5 مسلح افراد ان کے گھر میں گھس آئے اور انھیں رسیوں سے باندھ کر ایک کمرے میں بٹھا دیا ان پر تشدد اور خواتین سے بدتمیزی بھی کی ان کا کہنا تھا کہ ڈاکو ان کے گھر میں ایک گھنٹے تک کارروائی کرتے رہے جبکہ ایک ڈاکو گیٹ کے سامنے کھڑا رہا۔ایس ایس پی سجاول فدا مستوئی جائے وقوع پر پہنچے اور متاثر بیوپاری کو یقین دہانی کرائی کہ ملزمان جلد گرفتار کرکے لوٹا ہوا مال نقدی واپس دلائی جائے گی۔ آخری اطلاعات تک واقعے کا مقدمہ درج نہیں ہوسکا تھا۔