’غدر2‘ کے 20 لاکھ ایڈوانس سینما ٹکٹ فروخت ہونے کا ریکارڈ قائم

2001 کی بلاک بسٹر فلم ’غدر‘ کے سیکوئیل میں سنی دیول کی تارہ سنگھ کے آئیکونک کردار کے ساتھ واپسی ہوئی ہے

فوٹو : انٹرنیٹ

بالی وڈ ایکشن ہیرو سنی دیول اور امیشا پٹیل کی نئی فلم 'غدر2' نے 20 لاکھ سے زائد ایڈوانس سینما ٹکٹ فروخت کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

2001 کی بلاک بسٹر فلم 'غدر: ایک پریم کتھا' کے سیکوئیل کے ساتھ اداکار کی تارہ سنگھ کے آئیکونک کردار کے ساتھ بڑے پردے پر واپسی ہوئی ہے۔

فلم کے ڈائریکٹر انیل شرما نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹویٹر) پر خوشی کی خبر شیئر کی اور مداحوں کو بتایا کہ فلم کے 20 لاکھ ٹکٹ ایڈوانس میں فروخت ہوچکے ہیں۔
Load Next Story