بچیوں اور خواتین سے فحش حرکات اور ہراساں کرنے والا اوباش گرفتار

ملزم کی ویڈیو وائرل ہونے پر لوہاری گیٹ پولیس نے ایک گھنٹے میں ملزم کو گرفتار کر لیا

—فوٹو: ایکسپریس نیوز

لاہور کے علاقے لوہاری گیٹ میں سرعام گلی میں موجود بچی سے فحش حرکات اور ہراساں کرنے والے اوباش کو گرفتار کرلیا گیا۔

ویڈیو وائرل ہونے پر ایس پی سٹی کی ملزم کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم اندرون لاہور کی تنگ گلیوں میں کھیلتی معصوم لڑکیوں سے فحش حرکات اور تنگ کرتا ہے۔


ملزم کی ویڈیو وائرل ہونے پر لوہاری گیٹ پولیس نے ایک گھنٹے میں ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم غضنفر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔

ایس پی سٹی کی ایس ایچ او لوہاری گیٹ عثمان یونس اور ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ بچوں اور خواتین کو ہراساں جنسی استحصال کرنے والوں کو فوری گرفتار کیا جائے گا۔

 
Load Next Story