ایشیاکپ سابق اسٹارز پر مشتمل کمنٹری پینل کا اعلان ہوگیا

روی شاستری، سنجے منجریکر، گوتم گمبھیر جیسے بڑے نام بھی شامل

روی شاستری، سنجے منجریکر، گوتم گمبھیر جیسے بڑے نام بھی شامل (فوٹو: ایکسپریس ویب)

ایشیاکپ کیلئے سابق کرکٹ اسٹارز پر مشتمل کمنٹری پینل کا اعلان کردیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین رمیز راجا بھی ایشیاکپ میں کمنٹری کرتے دیکھائی دینگے جبکہ انکے علاوہ وسیم اکرم اور وقار یونس کی جوڑی بھی کمنٹری کا محاذ سنبھالیں گے۔

بھارت کی جانب سے روی شاستری، سنجے منجریکر، گوتم گمبھیر، عرفان پٹھان اطہر علی خان، دیپ داس گپتا کمنٹری پینل کا حصہ ہوں گے۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ رویندرا جڈیجا نے پاک بھارت مقابلے پر خاموشی توڑ دی

دیگر کھلاڑیوں میں سری لنکا کے رسل آرنلڈ، نیوزی لینڈ کے اسکاٹ اسٹائرس اور سابق کرکٹر بازید خان بھی ایشیاکپ کمنٹری پینل میں موجود ہوں گے۔

دوسری جانب ایشیاکپ کا باقاعدہ آغاز 30 اگست کو ملتان میں پاکستان اور نیپال کے درمیان میچ سے ہوگا، 31 اگست کو کینڈی میں بنگلا دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی، روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ دو ستمبر کو کینڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ ایشیاکپ کا فائنل 17 ستمبر کو کولمبو میں ہوگا۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ کیلئے ٹکٹس کی آن لائن فروخت کا آغاز



پاکستان چار میچز کی میزبانی کرے گا

ایشیا کپ کے تیرہ میچوں کے لیے چار وینیوز کا انتخاب کیا گیا ہے۔ جن میں سے پاکستان چار میچوں کی میزبانی کرے گا۔ ملتان میں ایک جبکہ لاہور میں تین میچ کھیلے جائیں گے۔

سری لنکا 9 میچز کی میزبانی کرے گا

سری لنکا میں نو میچز ہوں گے جن میں سے کینڈی میں تین اور کولمبو میں چھ میچز کھیلے جائیں گے۔

سری لنکا میں کینڈی پہلے راؤنڈ کے تین میچوں کی میزبانی کرے گا جس کے بعد کولمبو میں سپر فور مرحلے کے پانچ میچوں کے علاوہ 17ستمبر کو ہونے والا فائنل بھی کھیلا جائے گا۔


Load Next Story