پنک سالٹ کی برآمد پاکستان اور امریکی کمپنی میں معاہدہ

امریکن کمپنی ابتدائی طورپر دوسو ملین کی سرمایہ کاری کریگی اورپنک سالٹ ریفائن کریگی اس کے لیے جدیدترین پلانٹ لگائے گی

امریکن کمپنی ابتدائی طورپر دوسو ملین کی سرمایہ کاری کریگی اورپنک سالٹ ریفائن کریگی اس کے لیے جدیدترین پلانٹ لگائے گی (فوٹو : فائل)

پاکستان منزل ڈیویلپمنٹ کارپوریشن اور امریکن کمپنی ایم ایس سی آئی کے درمیان پنک سالٹ ریفائن کرکے مارکیٹنگ کرنے اور برآمد کرنیکی مفاہمت کی یاد داشت کا معاہدہ طے پاگیا۔

پاکستان منزل ڈیویلپمنٹ کارپوریشن اور امریکن کمپنی ایم ایس سی آئی کے درمیان طے پانے والے ایم او یو پر دستخط کئے گئے جس کے مطابق امریکن کمپنی ابتدائی طور پر دو سو ملین کی سرمایہ کاری کریگی اور پنک سالٹ ریفائن کریگی اس کے لیے جدید ترین پلانٹ لگائے گی۔


یہ بھی پڑھیں: پاکستانی گلابی نمک کی چین میں مقبولیت بڑھ گئی

بعد ازاں اس میں سے توسیع بھی کی جائے گی پی ایم ڈی سی کی طرف سے انجنیئر اسد اللہ جبکہ نجی کمپنی کے سی ای او احمد ندیم نے دستخط کئے۔
Load Next Story