اسلام آباد مدرسے جانے والی آٹھ سالہ یتیم بچی اغوا کے بعد قتل
بچی کی لاش نسوار چوک کے قریب گلی میں پڑی تھی، فاطمہ مظہر نامی یتیم بچی ایک روز قبل چنیوٹ سے اپنی نانی کے گھر آئی تھی
دارالحکومت میں مدرسے جانے والے آٹھ سالہ یتیم بچی کو اغوا کے بعد گلا دباکر قتل کردیا گیا، بچی کے جسم پر تشدد کے بھی نشانات ہیں، پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں تھانہ سنبل کے علاقے سے آٹھ سالہ بچی کی لاش ملی ہے، پولیس کے مطابق بچی گزشتہ روز شام چھ بجے کے قریب لاپتا ہوئی تھی، بچی کے گلے پر تشدد کے نشانات موجود ہیں۔
پولیس کے مطابق بچی کی لاش نسوار چوک کے قریب گلی میں پڑی تھی، فاطمہ مظہر نامی یتیم بچی گزشتہ روز گھر سے مدرسے جانے کیلئے نکلی مگر گھر واپس نہیں آئی، بچی ایک روز قبل چنیوٹ سے اپنی نانی کے گھر آئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں : بچیوں اور خواتین سے فحش حرکات اور ہراساں کرنے والا اوباش گرفتار
پولیس ذرائع کے مطابق بظاہر معلوم ہوتا ہے کہ بچی کو گلا دبا کر اس کی جان لی گئی، پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا۔
ڈی آئی جی شہزاد ندیم بخاری نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی اور ڈی پی او کو وقوع کی مکمل تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا، ڈی آئی جی نے ملزمان کو پکڑنے کی سخت ہدایات جاری کردیں۔