شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر بم حملہ 9 اہلکار جاں بحق متعدد زخمی

سیکیورٹی فورسز کے قافلے کو تحصیل غلام خان میں ریموٹ کنٹرول کی مدد سے نشانا بنایا گیا، آئی ایس پی آر

دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ فؤٹو؛ فائل

میران شاہ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول دھماکے کے نتیجے میں 9 اہلکار جاں بحق جب کہ متعدد اہلکار زخمی ہو گئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان کی میران شاہ میں غلام خان روڈ پر شدت پسندوں نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے کو ریموٹ کنٹرول کی مدد سے نشانا بنایا جس کے نتیجے میں 4 اہلکار موقع پر ہی جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے، دھماکے میں جاں بحق اور زخمی اہلکاروں کو سی ایم ایچ میران شاہ اور بنوں کے اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا تھا کہ 4 مزید اہلکار راستے میں دم توڑ گئے جب کہ ایک اہلکار دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گیا۔

دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جب کہ گن شپ ہیلی کاپٹرز کی مدد سے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر شیلنگ بھی کی گئی ہے۔
Load Next Story